نئی دہلی، 2 ستمبر 2025 (اے این آئی)
سیکریٹری خارجہ وکرم مِصری نے یکم ستمبر کو چین کے شہر تِیآنجن میں منعقدہ ایس سی او پلس اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی اصلاحات کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انسدادِ دہشت گردی کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا اور پائیدار ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(X) پر ایک پوسٹ میں اجلاس میں مِصری کی شرکت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہ سیکریٹری خارجہ وکرم مِصری نے 1 ستمبر کو تِیآنجن میں ایس سی او پلس اجلاس میں خطاب کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا، یہ اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی ایس سی او کی ایک اہم ترجیح رہنی چاہیے اور پائیدار ترقی کے لیے ہندوستان اپنی مہارت اور اقدامات شراکت داروں کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے۔"
سرحد پار دہشت گردی پر ہندوستان کا موقف
یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا جب مِصری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 31 اگست کو ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
وزارتِ خارجہ کی ایک خصوصی بریفنگ میں مِصری نے کہا کہ وزیر اعظم نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا... انہوں نے اس حوالے سے چین کی حمایت طلب کی۔ جیسا کہ میں نے کہا، چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں مختلف طریقوں سے اپنی حمایت فراہم کی ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کو نہایت وضاحت اور جامع انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک لعنت ہے جس کا شکار چین اور ہندوستان دونوں ہو چکے ہیں، اور ہندوستان اب بھی اس مصیبت سے لڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے چین کی حمایت طلب کی، اور جیسا کہ میں نے کہا، چین نے اس معاملے کو حل کرنے میں مختلف طرح سے تعاون کیا ہے۔"
دیگر امور پر تبادلہ خیال
مِصری نے یہ بھی بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دیگر موضوعات پر بھی بات کی، جن میں دو طرفہ تجارت کو متوازن اور فروغ دینا، عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا، سرحد پار دریاؤں پر تعاون اور مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ شامل ہیں۔