دھند کی وجہ سے 110 ٹرینیں تاخیر کا شکار

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-12-2025
دھند کی وجہ سے  110 ٹرینیں تاخیر کا شکار
دھند کی وجہ سے 110 ٹرینیں تاخیر کا شکار

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
شمالی ہندوستان میں سردی اور شدید کوہرے  کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گھنے کوہرے کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے متعدد ٹرینیں اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ کہرے اور خراب موسم کے سبب ہوائی اور ریلوے آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب تک 110 سے زائد ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ کئی ٹرینوں کے راستے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 31 دسمبر تک شمالی ہندوستان میں کوہرے کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، ایسے میں آنے والے دنوں میں بھی ٹرینوں اور پروازوں پر اس کے اثرات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
یہ ٹرینیں ڈائیورٹ کی گئی ہیں
۔16032 انڈمان ایکسپریس
۔11078 جھلم ایکسپریس
۔12751 جموں توی ہمسفر ایکسپریس
یہ ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں
۔12417 پریاگ راج ایکسپریس — 5 گھنٹے تاخیر
۔12427 ریوا آنند وہار ایکسپریس — تقریباً 9 گھنٹے تاخیر
۔12309 نئی دہلی تیجس راجدھانی ایکسپریس — 5 گھنٹے 11 منٹ تاخیر
۔12275 الہ آباد–نئی دہلی ہمسفر ایکسپریس — 5 گھنٹے تاخیر
۔15658 برہم پتر میل — 1 گھنٹہ تاخیر
۔14117 کالندی ایکسپریس — 4 گھنٹے 25 منٹ تاخیر
۔12367 وکرم شیلا ایکسپریس — 5 گھنٹے 37 منٹ تاخیر
۔12397 مہابودھی ایکسپریس — 6 گھنٹے 3 منٹ تاخیر
۔12801 پروشوتم ایکسپریس — تقریباً آدھا گھنٹہ تاخیر
۔15743 فرکا ایکسپریس — 2 گھنٹے 23 منٹ تاخیر
۔12393 سمپورن کرانتی ایکسپریس — 5 گھنٹے 28 منٹ تاخیر
۔14217 اونچاہار ایکسپریس — تقریباً 11 گھنٹے تاخیر
انڈیگو اور اسپائس جیٹ ایئرلائنز نے بھی مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ امرتسر، چندی گڑھ، رانچی، ہندن، اگر تلہ، باگڈوگرا اور دربھنگہ میں موسم انتہائی خراب ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی موسم کا یہی مزاج برقرار رہنے کا امکان ہے، اس لیے ایئرلائنز نے کہا ہے کہ ان شہروں سے آنے اور جانے والی پروازیں متاثر رہیں گی۔