نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے والا ہے۔ فی الحال دہلی این سی آر کے علاقوں میں زیادہ کوہرا نظر نہیں آ رہا، تاہم کم سے کم درجۂ حرارت کے 6 سے 7 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 سے 23 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔ ایسے میں سردی کا احساس مزید بڑھ سکتا ہے۔ اندازہ ہے کہ نئے سال تک دہلی میں زیادہ کوہرا نہیں پڑے گا، لیکن مشرقی اتر پردیش یعنی پوروانچل میں گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اتر پردیش میں کانپور، میرٹھ، بارہ بنکی، بہرائچ، پریاگ راج، سلطان پور، فتح گڑھ، گورکھپور، اعظم گڑھ، باندا، بستی، بلیا، ہردوئی، ایودھیا، شراوستی، وارانسی اور شاہجہاں پور میں گھنے کہرے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اتر پردیش اور بہار میں کہرے کا امکان
اتر پردیش کے بریلی، وارانسی، پریاگ راج، لکھنؤ، کانپور اور گورکھپور میں انتہائی گھنا کوہرا پڑنے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر ان اضلاع کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مرادآباد، رامپور، لکھیم پور کھیری، پیلی بھیت، سیتا پور، سدھارتھ نگر، سنت کبیر نگر، امبیڈکر نگر، ایودھیا، سلطان پور، اعظم گڑھ، جونپور، چندولی اور کوشامبی میں کہرے کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اگلے ہفتے بھی اتر پردیش اور ہریانہ میں کوہرا
بہار میں 26 دسمبر، آسام اور میگھالیہ میں 27 دسمبر، جبکہ اتر پردیش، ہریانہ اور چندی گڑھ میں 29 دسمبر کو کوہرا پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب میں 30 دسمبر کی رات گھنے سے انتہائی گھنے کہرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مشرقی اروناچل پردیش، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اوڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، آسام اور میگھالیہ میں بھی کہرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں 27 دسمبر کو گھنے کہرے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کولڈ ڈے الرٹ
بہار میں 25 سے 28 دسمبر تک سرد دن (کولڈ ڈے) کا الرٹ ہے، جبکہ اتراکھنڈ میں 25 سے 27 دسمبر تک کولڈ ڈے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مشرقی اتر پردیش میں بھی 25 اور 26 دسمبر کو شدید سردی پڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ جھارکھنڈ کے بعض حصوں میں 26 اور 27 دسمبر، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں 26 سے 28 دسمبر، جبکہ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں 26 سے 30 دسمبر تک سرد لہر کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں سردی میں اضافہ
جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد میں 27 سے 31 دسمبر کے درمیان، جبکہ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 26، 30 اور 31 دسمبر کو ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ اور کشمیر کے کئی علاقوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سیلسیس سے نیچے جا سکتا ہے۔ پنجاب، دہلی، ہریانہ، چندی گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی آنے والے دنوں میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔