بنگال میں سیلاب: مودی نے کی ممتا سے بات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
سیلاب سے حالات خراب
سیلاب سے حالات خراب

 

 

آواز دی وائس :نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے کچھ حصوں میں باندھ سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے آئے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی سے بات کی۔ وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال میں مدد کی غرض سے مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

پی ایم او کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے:''وزیراعظم جناب نریندرمودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے سبب آئے سیلات کی صورتحال کے بارے میں ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کی غرض سے مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت اور خیر و عافیت کے لیے دعاگو ہیں۔''