نئی دہلی/ آواز دی وائس
گھنے کوہرے کے باعث ہفتہ کے روز دہلی ہوائی اڈے پر 129 پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ عہدیدار کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں 66 آنے والی اور 63 روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔ گھنے کوہرے اور کم حدِ نگاہ کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے دہلی سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔
دہلی ہوائی اڈے کے آپریٹر دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے دوپہر کے وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ دہلی ہوائی اڈے پر کم حدِ نگاہ سے متعلق طریقۂ کار نافذ ہے۔ تمام پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ (آئی جی آئی اے) ڈی آئی اے ایل کے زیرِ انتظام ہے، جہاں عام طور پر روزانہ تقریباً 1,300 پروازوں کا آپریشن ہوتا ہے۔