کیا بنگال میں پہلی بار بی جے پی حکومت بنائے گی ابتدائی رجحانات میں ترنمول کانگریس پر معمولی برتری

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2026
کیا بنگال میں پہلی بار بی جے پی حکومت بنائے گی ابتدائی رجحانات میں ترنمول کانگریس پر معمولی برتری
کیا بنگال میں پہلی بار بی جے پی حکومت بنائے گی ابتدائی رجحانات میں ترنمول کانگریس پر معمولی برتری

 



کولکاتہ:مغربی بنگال میں پہلی بار بی جے پی کی حکومت بنے گی ابتدائی رجحانات میں ترنمول کانگریس کے مقابلے میں معمولی برتری سامنے آئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے اتحاد کو مغربی بنگال میں 48 نشستوں پر ابتدائی برتری حاصل ہوئی ہے جبکہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس 26 نشستوں پر آگے ہے اور اس کی اتحادی بی جی پی ایم ایک نشست پر آگے ہے۔

نیوز چینلز نے 294 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو معمولی برتری دیتے ہوئے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی 138 نشستوں پر آگے ہے جو اکثریت کے ہدف 148 سے صرف 10 نشستیں کم ہے جبکہ ترنمول کانگریس 120 نشستوں پر آگے ہے۔

اسی دوران مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور نندی گرام اور بھبانپور سے بی جے پی امیدوار سویندو ادھیکاری نے گنتی کے دوران اپنی پارٹی کی کارکردگی پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی 130 سے زائد نشستوں پر آگے ہے جبکہ ترنمول کانگریس تقریباً 100 نشستوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھبانپور میں ابتدائی مرحلوں میں مقابلہ سخت ہو سکتا ہے لیکن مزید راؤنڈز کی گنتی کے بعد وہ آگے نکل جائیں گے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ادھیکاری نے کہا کہ بی جے پی حکومت بنا رہی ہے۔ ابتدائی رجحانات بی جے پی کو 135 سے زائد اور ترنمول کانگریس کو تقریباً 100 نشستیں دکھا رہے ہیں۔ ابتدا میں بھبانپور میں کانٹے کی ٹکر ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 14 بوتھ میں سے 6 مسلم اکثریتی ہیں جہاں پہلے انہیں 90 سے 95 فیصد ووٹ ملتے تھے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا اور وہاں دراڑ پڑی ہے۔ میں 8 ہندو بوتھ میں آگے ہوں اور بھبانپور میں 9 سے 10 راؤنڈ کے بعد میں برتری حاصل کر لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مخالف لہر ہے اور ہندو ووٹ بڑی حد تک کمل کے حق میں متحد ہو گئے ہیں جو ہمارے لیے مثبت اشارہ ہے۔ اس کے علاوہ مسلم ووٹوں میں بھی تقسیم ہوئی ہے خاص طور پر مالدہ مرشد آباد اور اتر دیناجپور میں۔

مغربی بنگال میں آزادی کے بعد سب سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے مرحلے میں 91.66 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ پہلے مرحلے میں 93.19 فیصد ووٹ ڈالے گئے جس سے مجموعی ووٹنگ فیصد 92.47 ہو گیا۔

2021 کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے ممتا بنرجی کی قیادت میں 294 میں سے 213 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی تھی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی 77 نشستوں کے ساتھ بڑی اپوزیشن پارٹی بن کر ابھری تھی۔ لیفٹ کانگریس اتحاد ایک بھی نشست حاصل نہیں کر سکا تھا۔