نئی دہلی :روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر فائرنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-04-2022
نئی دہلی :روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر فائرنگ
نئی دہلی :روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر فائرنگ

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

جمعہ کی صبح قومی راجدھانی نئی دہلی  کے روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر جھڑپ کے دوران ایک سیکورٹی گارڈ نے گولی چلا دی۔

وہاں موجود ایک وکیل کے مطابق یہ واقعہ صبح 10.00 بجے کے قریب پیش آیا۔

روہنی کورٹ کے گیٹ کے باہر ایک وکیل اور ایک سیکورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا، دونوں کے درمیان بات اتنی بڑھ گئی کہ 2-3 اور وکلاء وہاں آ گئے۔

بات چیت نے جلد ہی پرتشدد رخ اختیار کر لیا اور گارڈ نے فائرنگ کر دی۔اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔