دہلی کے شاہدرہ میں الیکٹرانکس کے گودام میں آگ لگی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-06-2026
دہلی کے شاہدرہ میں الیکٹرانکس کے گودام میں آگ لگی
دہلی کے شاہدرہ میں الیکٹرانکس کے گودام میں آگ لگی

 



نئی دہلی
حکام کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح دہلی کے شاہدرہ علاقے کی بہاری کالونی کی گلی نمبر 7 میں واقع ایک الیکٹرانکس گودام میں خوفناک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
فائر اسٹیشن آفیسر انوپ سنگھ نے اے این آئی کو بتایا کہ ہمیں صبح 4:50 سے 4:51 بجے کے درمیان آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جب ہم موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ الیکٹرانک سامان کا گودام ہے۔ ہم نے بھرپور کوشش کی اور آگ پر قابو پا لیا۔ آگ بجھانے میں ہمیں تقریباً ایک گھنٹہ لگا۔آگ بجھانے کے لیے دہلی فائر سروس کی چھ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ دہلی کے ساگرپور علاقے میں سی این جی پمپ کے قریب واقع سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیورویدک سائنسز کی ڈی بلاک عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی تھی۔
فائر بریگیڈ کے ایک افسر کے مطابق یہ واقعہ 17 جون کی رات تقریباً 9:25 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ جائے وقوعہ پر دہلی فائر سروس  کی مجموعی طور پر 10 گاڑیاں تعینات کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے میں نسبتاً زیادہ وقت اس لیے لگا کیونکہ دو عمارتیں آپس میں جڑی ہوئی تھیں اور ان کے درمیان گتہ (کارڈ بورڈ) پھنسا ہوا تھا، تاہم ہم تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔