لاک ڈاون کا خوف:ممبئی میں مہاجر مزدوروں میں گھر واپسی کی بھگدڑ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
لاک ڈاون کا خوف:ممبئی میں مہاجر مزدوروں میں گھر واپسی کی بھگدڑ
لاک ڈاون کا خوف:ممبئی میں مہاجر مزدوروں میں گھر واپسی کی بھگدڑ

 

 

آواز دی وائس :کورونا کی دوسری لہر کے بعد اب اومی کرون کے خطرے نے بھی ملک میں ہیجان پیدا کردیا ہے ساتھ ہی ایک بار پھر ممبئی میں ممدوروں میں بھگدڑ مچا دی ہے جو کل رات سے اپنے اپنے شہروں کولوٹنے کے لیے ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے لگے ہیں ۔ مہاجر مزدوروں نے ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر ڈیرے ڈال دیا ہے۔ ہر ایک کی کوشش ہے کہ وہ لاک ڈاؤن سے پہلے اپنے گاؤں اور گھروں تک پہنچ جائیں۔ 

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر پھنسے مہاجرین کو پولیس کی لاٹھیاں کھانا پڑی، ٹرین کا ٹکٹ تک نہیں ملا۔ اس کے باوجود کارکن وہاں سے نہیں ہلے۔ خوف ہے کہ ممبئی میں لاک ڈاؤن ہوا تو بھوک سے مر جائیں گے۔ دراصل، ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں مکمل لاک ڈاؤن کی بحث سے مہاجر اور خاص کر مزدور بہت خوفزدہ ہیں۔ 

جمعرات کی رات سے ہی ممبئی کے لوک مانیہ تلک اسٹیشن پر مہاجروں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی۔ ممبئی کے کرلا کے لوک مانیہ تلک ٹرمینس پر جمعرات کی رات 8 بجے سے بھیڑ بڑھنے لگی

 لاک ڈاؤن کے خوف سے لوگ ایک رات پہلے ہی اسٹیشن پہنچ گئے۔

 اتر پردیش اور بہار کے لیے زیادہ تر ٹرینیں ممبئی کے کرلا کے لوک مانیہ تلک ٹرمینس سے روانہ ہوتی ہیں۔ ممبئی سے نقل مکانی کرنے والوں کی بڑی تعداد ان علاقوں سے تعلق رکھتی ہے۔ ایسے میں جمعرات کی رات 8 بجے سے لوک مانیہ ٹرمینس پر بھیڑ بڑھنے لگی۔ اس میں زیادہ تر مزدور طبقے کے لوگ شامل تھے، جو جمعہ کی صبح کی ٹرین کے لیے لاک ڈاؤن کے خوف سے رات گئے اسٹیشن پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ یہاں رہے تو انہیں بھوک سے مرنے کا خطرہ لاحق ہو گا۔ تو یہاں رہ کر کیا کرنا ہے؟