سری نگر
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو پارٹی کی صوبائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں جموں و کشمیر کے موجودہ مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ پارٹی کے نائب صدر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزراء اور اراکینِ اسمبلی بھی صوبائی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں پارٹی امور، حکومت کے کام کاج اور دیگر عوامی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما اور اراکینِ اسمبلی جموں و کشمیر کے عوام سے جڑے مختلف مسائل پر پارٹی صدر کو اپنی آراء پیش کریں گے۔