لداخ میں انٹیگریٹڈ ملٹی پرپز کارپوریشن کا قیام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
 ملٹی پرپز کارپوریشن کا قیام
ملٹی پرپز کارپوریشن کا قیام

 

 

  نئی دہلی ، 22 جولائی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے مرکز کے زیر انتظام ریاست لداخ کی مجموعی ترقی کے لئے ایک مربوط کثیر مقصدی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت ایک میٹنگ میں مرکزی کابینہ نے لداخ کے لئے ایک انٹیگریٹڈ ملٹی پرپز انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے قیام کی منظوری دی۔ اس میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کارپوریشن کا اتھارائش شیئر کیپٹل 25 کروڑ روپے ہوگا اور یہ اخراجات سالانہ تقریبا 2.42 کروڑ روپے ہوں گے۔

کابینہ نے کارپوریشن کے لئے ایک جنرل منیجر کا عہدہ بھی تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک نیا اسٹیبلشمنٹ ہے۔

اس وقت نو تشکیل شدہ مرکزی علاقہ لداخ کے اندر ایسی کوئی تنظیم موجود نہیں ہے۔ کارپوریشن مختلف ترقیاتی سرگرمیاں کو انجام دے گی۔

یہ صنعت ، سیاحت ، نقل و حمل اور مقامی مصنوعات اور دستکاری کی مارکیٹنگ کے لئے کام کرے گا۔ کارپوریشن لداخ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مرکزی تعمیراتی ایجنسی کے طور پر بھی کام کرے گی۔

مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ کارپوریشن کے قیام سے مرکزی خطہ لداخ کی جامع اور مربوط ترقی ہوگی اور پورے خطے کی معاشی ترقی ہوگی اور یہ مرکز کے زیر انتظام ریاست کی آبادی کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔