طالب علم قتل معاملہ:17 سال بعد سی بی آئی نے محمد علی کو ٹھہرایا قصوروار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-04-2022
طالب علم قتل معاملہ:17 سال بعد سی بی آئی نے محمد علی کو ٹھہرایا قصوروار
طالب علم قتل معاملہ:17 سال بعد سی بی آئی نے محمد علی کو ٹھہرایا قصوروار

 


آواز دی وائس، ترواننت پورم

سی بی آئی عدالت نے منگل کو انڈمان کے رہائشی محمد علی کو 17 سال بعد انجینئرنگ کے طالب علم شیامل منڈل کے قتل کا قصوروار پایا ہے۔

محمد علی اس کیس کا دوسرا ملزم ہے۔ پہلا ملزم نیپال کا رہنے والا درگا بہادر مفرور ہے۔

یہاں کے ایک انجینئرنگ کالج میں آخری سال کے ایک طالب علم کی لاش 24 اکتوبر 2005 کو مشہور کوولم سیاحتی مقام کے قریب بوری میں بھری ہوئی ملی تھی۔

منڈل جس کا تعلق انڈمان سے تھا وہ 13 اکتوبر 2005 کو یہاں کے کالج سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

معاملہ کچھ کاروباری دشمنی سے متعلق ہے اور علی نے منڈل کے والد سے بات کی تھی اور 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کی لیکن سی بی آئی نے کیرالہ ہائی کورٹ میں منڈل کے والد کی عرضی کے بعد 2008 میں تفتیش شروع کی۔

کچھ عرصے بعد تفتیش رک گئی اور چند سال بعد دوبارہ شروع ہوئی اور علی کو منگل کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ عدالت بدھ کو سزا کا اعلان کرے گی۔