رانچی
جھارکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
ان آٹھ ہلاکتوں میں سے تین افراد کی موت ضلع ہزارہ باغ میں ہوئی، جبکہ دیگر اموات پلامو، لوہردگا، رام گڑھ، مغربی سنگھ بھوم اور گوڈا اضلاع میں پیش آئیں۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے چھ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث کم از کم آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔