نئی دہلی
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو کہا کہ تعلیم قوم کی تعمیر کی سب سے مضبوط بنیاد ہے، اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور لگن کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کریں۔ایک نجی اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مسلسل محنت اور عزم کے ذریعے کامیابی حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد حساس اور ذمہ دار شہری تیار کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں جمہوری شعور کو فروغ دینا ضروری ہے، اور انہیں قوم کی تعمیر کے عمل سے جڑنے کی ترغیب دی۔
وکست ہندوستان 2047 کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ یہ ایک اجتماعی عزم ہے، اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی اور تعمیر میں فعال کردار ادا کریں۔