منی پور میں بدامنی سے تعلیم اور معیشت متاثر

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2026
منی پور میں بدامنی سے تعلیم اور معیشت متاثر
منی پور میں بدامنی سے تعلیم اور معیشت متاثر

 



امپھال: منی پور کے وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں طویل عرصے سے جاری بدامنی نے بین برادری تعلقات، تعلیم اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بات امپھال ایسٹ ضلع کے اندرو اسمبلی حلقہ میں نو تعمیر شدہ ایما (مادر) بازار اور تھوبل ندی پر تعمیر کیے گئے دو پلوں کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن ہی ترقی کی بنیاد ہے، لیکن ریاست میں جاری بدامنی نے سماجی ہم آہنگی کو متاثر کیا، نوجوان نسل کی تعلیم کو نقصان پہنچایا اور ریاست کی معیشت کو بھی کمزور کیا ہے۔

انہوں نے پہاڑی اور وادی کے تمام طبقات سے امن کی بحالی میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ 3 مئی 2023 سے پہلے والے منی پور کی بحالی چاہتے ہیں، جب ریاست کی تمام 36 برادریاں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ رہتی تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اندرو اسمبلی حلقہ میں دیہات کو آپس میں جوڑنے والی چھوٹی سڑکوں کی تعمیر اور بہتری کے لیے ریاستی حکومت 10 کروڑ روپے مختص کرے گی۔