مہاراشٹر: ای ڈی نے میں 12 مقامات پر چھاپے مارے

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-12-2025
مہاراشٹر: ای ڈی نے میں 12 مقامات پر چھاپے مارے
مہاراشٹر: ای ڈی نے میں 12 مقامات پر چھاپے مارے

 



نئی دہلی/آواز دی وائس
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے روز مہاراشٹر میں 12 مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی جامعہ اسمالیہ اشاعت العلوم (جے آئی آءی یو) ٹرسٹ، یمنی شہری ال خدامی خالد ابراہیم صالح اور دیگر سے متعلق غیر ملکی چندوں کی وصولی اور تقسیم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔
جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں ضلع نندُربار اور ممبئی کے مقام شامل ہیں۔ یہ تفتیش ایک ایف آئی آر اور اس کے بعد 11 اپریل کو اکلکوہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے۔ معاملہ غیر ملکی فنڈز کے استعمال اور تقسیم میں مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق ہے۔
15 جولائی 2024 کو وزارتِ داخلہ نے ایک حکم کے ذریعے جے آئی آئی یو ٹرسٹ کی ایف سی آر اے  رجسٹریشن منسوخ کر دی تھی۔ یہ کارروائی اس پائے جانے کے بعد کی گئی کہ ٹرسٹ مبینہ طور پر غیر ملکی عطیات کو ایسی تنظیموں کی طرف منتقل کرتا رہا جو ایف سی آر اے کے تحت رجسٹرڈ نہیں تھیں، جو کہ قانونی تقاضوں کے خلاف ہے۔
ای ڈی کے مطابق چھاپوں کا مقصد مشکوک فنڈ ٹرانسفر، مالی بے ضابطگیوں اور قانونی تعمیل کی خلاف ورزیوں سے متعلق اضافی شواہد اکٹھے کرنا ہے۔