جاپان میں 5.9 شدت کا زلزلہ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-10-2025
جاپان میں 5.9 شدت کا زلزلہ
جاپان میں 5.9 شدت کا زلزلہ

 



ٹوکیو / آواز دی وائس
جاپان کے شمالی علاقے ہُکائیڈو کے مشرقی حصے میں آج 5.9 شدت کا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کیا گیا۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ نِمورو جزیرہ نما کے جنوب مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی، اور حکام نے تصدیق کی کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بج کر 40 منٹ پر آیا، اور شمالی جزیرے کے کچھ حصوں میں جاپان کے سات درجوں والے زلزلہ پیمانہ پر اس کی شدت 5 سے کچھ کم ریکارڈ کی گئی۔
فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے فوراً بعد ہنگامی انتباہ جاری کیا اور جاپان کے زلزلہ پیمانہ پر 5 درجے تک کے جھٹکوں کا امکان ظاہر کیا۔