دہلی: ڈی ٹی سی بس بے قابو، 3 ہلاک

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-03-2026
دہلی: ڈی ٹی سی بس بے قابو، 3 ہلاک
دہلی: ڈی ٹی سی بس بے قابو، 3 ہلاک

 



نئی دہلی
دہلی کے آؤٹر ضلع میں نانگلوئی نجف گڑھ روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈی ٹی سی بس نے سڑک پر چلنے والے راہگیروں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ای رکشہ سوار اور اسکوٹی سوار سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور غصے میں آئی بھیڑ نے بس میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اسے آگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ تاہم علاقے میں ماحول اب بھی کشیدہ بنا ہوا ہے۔
نانگلوئی میں سڑک پر لوگوں کو کچلنے والی بس کو آگ لگانے کے بعد بھی لوگوں کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔ غصے میں آئی بھیڑ نے اس کے بعد کئی دوسری بسوں کو بھی رکوایا اور ان میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ اس طرح پورے علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشتعل ہجوم نے 3 سے 4 بسوں کے شیشے توڑ دیے۔
اسی دوران جب پولیس موقع پر پہنچی تو لوگوں کو سمجھا بجھا کر حالات کو قابو میں کیا گیا۔پولیس نے مشتعل لوگوں کو یقین دلایا کہ لوگوں کو ٹکر مارنے والی بس کے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد لوگ کچھ حد تک پُرسکون ہوئے، لیکن حادثے کی جگہ پر پولیس کی بس تعینات کر دی گئی ہے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔