نئی دہلی
ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رووین آذر نے پیر کے روز مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی موت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “وزیر اعظم نیتن یاہو زندہ ہیں۔دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل میں ایک کیفے کے دورے کی نیتن یاہو کی ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ نہیں ہے اور اس کے بارے میں کیا جا رہا دعویٰ محض غلط معلومات پھیلانے کی کوشش ہے۔
ہندوستان میں اسرائیل کے اعلیٰ سفارت کار کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے دوران نیتن یاہو شدید زخمی ہو گئے یا ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیر کو یہ تنازع اپنے سترہویں دن میں داخل ہو گیا۔اسرائیل کی فوجی کارروائی “آپریشن رورنگ لائن” کے بارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران آذر سے پوچھا گیا کہ کیا اس تنازع میں نیتن یاہو کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے جواب دیا كہ وزیر اعظم نیتن یاہو زندہ ہیں۔ میں نے اسرائیل میں قیام کے دوران انہیں ایک سے زیادہ مرتبہ دیکھا ہے۔ کیفے والی ویڈیو اے آئی سے تیار نہیں کی گئی۔ اس وقت بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔آذر نے ایران اور اس کے “ساتھیوں” پر بھی غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔
بریفنگ کے بعد آذر نے کہا كہ یہ ایک روایتی غلط معلوماتی مہم ہے جسے ایرانی اور ان کے ساتھی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم بالکل خیریت سے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل دورے کے بعد میں نے خود ان سے ملاقات کی تھی۔ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کل ایک ویڈیو میں بھی یہ دکھایا جب وہ اسرائیل میں ایک کیفے گئے تھے، اس لیے فکر کی کوئی بات نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
اتوار کے روز نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں وہ ایک سڑک کنارے موجود چھوٹے سے بازار میں کافی کا آرڈر دیتے نظر آتے ہیں۔تقریباً ایک ہفتے سے ان کی عوامی مقامات پر غیر موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں نیتن یاہو کو کافی دیتے ہوئے دکاندار سے کہتے سنا جا سکتا ہے:
“بہت اچھا، شکریہ۔
پھر وہ ویڈیو بنانے والے سے پوچھتے ہیں: “آپ نے مجھ سے کیا پوچھا؟جب انہیں بتایا جاتا ہے کہ کچھ چینلز کہہ رہے ہیں کہ وہ مر چکے ہیں، تو نیتن یاہو مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہیں كہ میں تو کافی کے لیے مر رہا ہوں۔