نئی دہلی
خام تیل کی قیمتوں میں تیز اضافہ، کمزور عالمی رجحانات اور غیر ملکی سرمایہ کی واپسی کے باعث جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں کمی دیکھی گئی۔
بی ایس ای سینسیکس ابتدائی تجارت میں 821.79 پوائنٹس گر کر 76,674.57 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 287.3 پوائنٹس کم ہو کر 23,890.35 پوائنٹس پر آ گیا۔سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے انٹرگلوب ایوی ایشن، ایٹرنل، الٹراٹیک سیمنٹ، مہندرا اینڈ مہندرا، ایکسس بینک اور اڈانی پورٹس کے حصص سب سے زیادہ نقصان میں رہے۔ دوسری جانب بجاج فائنانس، بجاج فِن سروس، ٹیک مہندرا، انفوسس اور پاور گرڈ کے شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا۔
ایشیائی مارکیٹوں میں جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکی 225 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ بھی مندی کا شکار رہے، جبکہ چین کے ایس ایس ای کمپوزٹ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی مارکیٹیں بدھ کے روز مندی کے ساتھ بند ہوئیں۔ایران جنگ میں ممکنہ شدت کی خبروں کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 125 امریکی ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار بدھ کو فروخت کنندہ رہے اور انہوں نے 2,468.42 کروڑ روپے کے شیئرز فروخت کیے۔
بدھ کے روز سینسیکس 0.79 فیصد اور نفٹی 0.76 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے تھے۔