دلیپ کمار کو سانس میں دشواری۔ اسپتال منتقل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2021
دلیپ کمار
دلیپ کمار

 



 

ممبئی:بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات کہلانے والے اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کاکہنا ہے کہ دلیپ کمار کو سانس کے مسائل کا سامنا کرنے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کو آج صبح اسپتال لایا گیا ہے ،ڈاکٹرز ان کا علاج کررہے ہیں اور ان کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں ، تاہم ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے ۔ سائرہ بانو نے مداحوں سے دلیپ کمار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی، ان کا کہناتھا کہ دلیپ کمار کی صحت کے لیے دعا کی جائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوکر گھر جاسکیں۔