موثر پولیسنگ کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا جائے گا: پرینک کھرگے

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-06-2026
موثر پولیسنگ کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا جائے گا: پرینک کھرگے
موثر پولیسنگ کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا جائے گا: پرینک کھرگے

 



نئی دہلی
کرناٹک کے وزیرِ داخلہ پریانک کھرگے نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت پورے کرناٹک میں فوری ردِعمل، بہتر رابطہ کاری اور زیادہ مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، انٹیلی جنس نظام اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتی رہے گی۔
وزیرِ داخلہ نے یہ بات بنگلورو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، مواصلات، لاجسٹکس اور جدیدکاری کے دفتر کے دورے اور اہم پولیسنگ و تکنیکی نظاموں کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔
کھرگے نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جدید پولیسنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔ ہم پورے کرناٹک میں فوری ردِعمل، بہتر رابطہ کاری اور زیادہ مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، انٹیلی جنس نظام اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط کرتے رہیں گے۔
کانگریس رہنما نے سائبر فراڈ سے نمٹنے کے لیے ردِعمل کے نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جن میں لین مارکنگ کے عمل کو تیز کرنا، بینکوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی، اہلکاروں کی خصوصی تربیت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے زیادہ استعمال جیسے اقدامات شامل ہیں۔
لین مارکنگ بینکاری یا مالیاتی نظام سے متعلق ایک طریقہ کار ہے، جس کے تحت کسی بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم پر قانونی یا انتظامی پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انہوں نے ریاست کے جامع پولیس جدیدکاری پروگرام کے تحت ڈیجیٹل وائرلیس نیٹ ورک کی توسیع، پولیس کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور فارنزک صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔