دھرمیندر پردھان نے شنکراچاریہ سے آشیرواد لیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2026
دھرمیندر پردھان نے شنکراچاریہ سے آشیرواد لیا
دھرمیندر پردھان نے شنکراچاریہ سے آشیرواد لیا

 



پوری: مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے جمعرات کو اڈیشہ کے شہر پوری میں واقع گووردھن مٹھ کا دورہ کیا اور رتھ یاترا کے موقع پر شنکراچاریہ سوامی نشچلانند سرسوتی سے آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء کرشنا چندر موہاپاترا اور سوریہ بنشی سورج بھی ان کے ہمراہ تھے۔

گووردھن مٹھ، جو آدی شنکراچاریہ کے قائم کردہ چار اہم مٹھوں میں سے ایک ہے، کے دورے کے بعد دھرمیندر پردھان نے کہا، ’’رتھ یاترا کے مقدس موقع پر گرو جی (شنکراچاریہ) کی رہنمائی اور آشیرواد حاصل کرنا میرے لیے باعثِ سعادت ہے۔‘‘ مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ شنکراچاریہ کی شفقت اور روحانی رہنمائی ہمیشہ ان کے لیے تحریک کا ذریعہ رہی ہے۔

دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’مقدس رتھ یاترا کے بابرکت موقع پر مجھے یہ سعادت حاصل ہوئی کہ میں شری گووردھن مٹھ، پوری کے جگد گرو شنکراچاریہ جی کے حضور حاضری دوں، ان کے قدموں میں عقیدت پیش کروں اور ان کا آشیرواد حاصل کروں۔

سناتن روایت اور شری جگن ناتھ کی تہذیب کے اس عظیم روحانی مرکز میں حاضری نے میرے دل کو عقیدت، سکون اور مسرت سے بھر دیا ہے۔‘‘ انہوں نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ سوامی نشچلانند سرسوتی سے آشیرواد لیتے ہوئے نظر آئے۔ ادھر اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے بھی رتھ یاترا سے قبل گووردھن مٹھ پہنچ کر پوری کے شنکراچاریہ سے آشیرواد حاصل کیا۔

بدھ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’آج شری گووردھن مٹھ میں جگد گرو شنکراچاریہ سوامی شری نشچلانند سرسوتی مہاراج کا آشیرواد حاصل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ شنکراچاریہ کی رہنمائی نے ریاست کے عوام کی مسلسل خدمت کے لیے ان میں نئی توانائی اور مضبوط عزم پیدا کیا ہے۔