عدالتی کمپلیکس میں معذور افراد کے لیے دستیاب سہولیات کی تفصیلات طلب

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 06-12-2025
عدالتی کمپلیکس میں معذور افراد کے لیے دستیاب سہولیات کی تفصیلات طلب
عدالتی کمپلیکس میں معذور افراد کے لیے دستیاب سہولیات کی تفصیلات طلب

 



پریاگ راج : الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنی رجسٹری سے عدالت کے احاطے میں معذور افراد کے لیے دستیاب مختلف اقدامات اور معاونت کے نظام کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب ایک معذور شخص، جو چلنے پھرنے سے قاصر تھا، کو فوری مدد نہ ملنے کی وجہ سے عدالت کے احاطے میں داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جس بینچ نے یہ حکم دیا، جسٹس اجے بھنوٹ اور جسٹس گرِما پرساد پر مشتمل تھی، اس نے یہ فیصلہ سمیرن اور اس کے معذور شوہر کی دائر کردہ ایک عرضی پر سنایا۔ عدالت نے کہا: یہ دیکھا گیا ہے کہ دوسرا درخواست گزار معذور ہے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ اس کے باوجود عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کے وقت اسے کسی قسم کی مدد کی پیشکش نہیں کی گئی اور وہ بڑی دشواری سے عدالت پہنچا۔

معذور شخص کی جسمانی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے فوری طور پر اسے ایک وہیل چیئر اور معاون فراہم کیا۔ بینچ نے 2 دسمبر کے اپنے حکم میں کہا کہ عرضی گزار کے شوہر کو اپنے سسرال کے لوگوں سے خطرہ ہے، لہٰذا عدالت نے دونوں میاں بیوی کو حفاظت فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔