رام رحیم سنگھ پیرول پرآئیں گے جیل سے باہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-02-2022
رام رحیم سنگھ پیرول پرآئیں گے جیل سے باہر
رام رحیم سنگھ پیرول پرآئیں گے جیل سے باہر

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

عصمت دری اور قتل کیس میں سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو پیرول پر جیل سے رہا کیا جائے گا۔

گرمیت ہریانہ کی روہتک جیل میں بند ہیں۔ وہ پنجاب میں انتخابات سے 13 روز قبل جیل سے رہا ہو رہے ہیں۔ پنجاب کے 23 اضلاع میں 300 بڑے ڈیرے ہیں جو ریاست کی سیاست میں براہ راست ملوث ہیں۔ یہ ڈیرے پنجاب کے ماجھا، مالوہ اور دوآبہ کے علاقوں پر حاوی ہیں۔

ڈیرہ سچا سودا ہریانہ کے سرسا ضلع میں واقع ہے۔ پنجاب کے مالوا علاقے کی تقریباً 69 سیٹوں پر اس کا اثر ہے۔ گرمیت رام رحیم کی رہائی کے پیش نظر سناریا جیل کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ہریانہ کے محکمہ جیل نے سرسا ڈیرہ کے سربراہ رام رحیم کی 21 دن کی فرلو (چھٹی) کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔ روہتک کمشنر کے دستخط کے بعد انہیں جیل سے باہر لایا جائے گا۔ وہاں موجود عقیدت مندوں نے خوشی منانا شروع کر دی ہے۔ وہاں سے رام رحیم کو لینے کے لیے ایک قافلہ روہتک کی سناریا جیل بھیجا گیا ہے۔

رام رحیم دو سادھویوں کی عصمت دری اور دو قتل کے جرم میں سناری جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ہریانہ کے جیل کے وزیر رنجیت سنگھ چوٹالہ نے دو دن پہلے بیان دیا تھا کہ پیرول لینا ہر قیدی کا حق ہے۔ اس کے بعد رام رحیم کو 21 دن کی پیرول مل گئی۔ انہیں آج صبح ہی روہتک کی سناریا جیل سے باہر لے جایا گیا۔ پیرول کے دوران یہ سخت شرط رکھی گئی کہ وہ 21 دن تک پولیس کی نگرانی میں رہیں گے اور ان کا زیادہ وقت ڈیرہ میں گزرے گا۔