دیوریا: ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف نیا کیس درج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2022
دیوریا: ڈاکٹر کفیل خان  کے خلاف نیا کیس درج
دیوریا: ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف نیا کیس درج

 


دیوریا: کفیل خان کے خلاف مبینہ طور پر ایک سرکاری ملازم کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے کے لیے فوجداری طاقت کا استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،یا د رہے کہ وہ ایک ماہر امراض اطفال ہیں جو 2017 کے بی آر ڈی اسپتال کیس کے ملزمین میں شامل تھے۔ اب ایک ایمبولینس ڈرائیور کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کے مطابق وہ ایک خاتون مریض کا معائنہ کرنے کے لیے ایمبولینس میں زبردستی داخل" ہو’ے تھے۔

 کفیل خان، جو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ٹکٹ پر دیوریا-کشی نگر سیٹ سے ایم ایل سی الیکشن لڑ رہے ہیں، تاہم، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی طور پر محرک ہے۔

 یہ واقعہ 26 مارچ کو پیش آیا، لیکن بھلوہانی میں پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کام کرنے والے ایمبولینس ڈرائیور پرکاش پٹیل کی شکایت پر بعد میں مقدمہ درج کیا گیا۔

 دیوریا کے سرکل آفیسر شریش ترپاٹھی نے کہا کہ خان کے خلاف مقدمہ آئی پی سی کی دفعہ 332 (سرکاری ملازم کو اپنی ڈیوٹی سے روکنے کے لیے رضاکارانہ طور پر تکلیف پہنچانا) اور 353 (سرکاری ملازم کو اس کی ڈیوٹی سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ طاقت) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق، اپنی شکایت میں ایمبولینس ڈرائیور نے کہا کہ 26 مارچ کو ایک خاتون مریضہ کو علاج کے لیے پی ایچ سی لایا گیا، اور اس کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے دیوریا ضلع اسپتال ریفر کردیا۔

 اسے پی ایچ سی کی ایمبولینس میں ضلع اسپتال بھیجا گیا۔

 شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ چونکہ ایمبولینس میں مطلوبہ مقدار میں آکسیجن نہیں تھی، اس لیے وہ اپنے ساتھ ایمبو بیگ (مصنوعی دستی سانس لینے کا یونٹ) لے جا رہے تھے۔ لیکن اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچنے پر خاتون کی موت ہوگئی۔