دہلی کے کالندی کنج میں انہدامی کاروائی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-06-2026
دہلی کے کالندی کنج میں انہدامی کاروائی
دہلی کے کالندی کنج میں انہدامی کاروائی

 



نئی دہلی
جنوب مشرقی دہلی کے کالندی کنج علاقے میں دریائے جمنا کے سیلابی میدان کے 'او زون' میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارتوں اور ڈھانچوں کے خلاف منگل کے روز انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ ایک سرکاری افسر نے یہ اطلاع دی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ قانون و نظم برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی مناسب تعداد تعینات کی گئی ہے۔
انہدامی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔