مغل گارڈن کا نام بدل کر ڈاکٹر عبدالکلام واٹیکا رکھنے کا مطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-01-2022
 مغل گارڈن کا نام بدل کر ڈاکٹر عبدالکلام واٹیکا رکھنے کا مطالبہ
مغل گارڈن کا نام بدل کر ڈاکٹر عبدالکلام واٹیکا رکھنے کا مطالبہ

 


آوز دی وائس،نئی دہلی

 جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کے منیرکا وارڈ سے کونسلر بھگت سنگھ ٹوکس نے صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھ کر راشٹرپتی بھون میں واقع مغل گارڈن کا نام بدل کر سابق صدر میزائل مین ڈاکٹر عبدالکلام واٹیکا رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کارپوریشن کے کونسلر بھگت سنگھ ٹوکاس نے صدر کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ مغلوں کے دور میں جس طرح مغلوں نے ہندوستان پر حملہ کیا اور ملک کو لوٹا۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں مغل حملہ آوروں کے نام پر لوگوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ جنہوں نے ہندوستان کی ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ان کے نام ک فروغ نہیں دینا چاہئے۔ اس لیے مغل گارڈن کا نام سابق صدر میزائل مین ڈاکٹر عبدالکلام واٹیکا کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔

عبدالکلام ملک کے لیے رول ماڈل ہیں۔ ان کی زندگی کی جدوجہد نوجوانوں کو مستقبل میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ سائنس اور صدر کے طور پر ان کی شراکت بھی متاثر کن رہی ہے۔ نیز یہ فیصلہ آزادی کے امرت مہتوسو کے تحت لیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی کونسلر ٹوکس نے محمد پور گاؤں کا نام بدل کر مادھو پورم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔