دہلی شدید سردی اور انتہائی خراب فضائی معیار کے ساتھ جاگا، مجموعی اے کیو آئی 357 ریکارڈ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2026
دہلی شدید سردی اور انتہائی خراب فضائی معیار کے ساتھ جاگا، مجموعی اے کیو آئی 357 ریکارڈ
دہلی شدید سردی اور انتہائی خراب فضائی معیار کے ساتھ جاگا، مجموعی اے کیو آئی 357 ریکارڈ

 



 نئی دہلی: بدھ کی صبح بھی دہلی کی فضائی آلودگی سنگین تشویش کا باعث بنی رہی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق صبح 7 بجے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 357 ریکارڈ کیا گیا جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ یہ منگل کے مقابلے میں مزید بگاڑ کی علامت ہے جب دہلی کا اے کیو آئی 337 درج کیا گیا تھا۔

قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 300 سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی جو صحت کے لیے مسلسل خطرناک حالات کی نشاندہی کرتی ہے۔ آنند وہار میں صبح 7 بجے اے کیو آئی 366 رہا جبکہ باوانہ میں 361 ریکارڈ کیا گیا۔ جہانگیرپوری میں صورتحال نہایت تشویشناک رہی جہاں اے کیو آئی 420 تک پہنچ گیا جو شدید زمرے میں شامل ہے۔ اسی طرح آر کے پورم میں 407 دوارکا سیکٹر 8 میں 403 پنجابی باغ میں 366 وزیرپور میں 386 اور چاندنی چوک میں 397 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

اے کیو آئی کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 50 اچھا 51 سے 100 تسلی بخش 101 سے 200 معتدل 201 سے 300 خراب 301 سے 400 انتہائی خراب اور 401 سے 500 شدید تصور کیا جاتا ہے۔

دیگر شہروں کی بات کی جائے تو صبح 7 بجے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق احمد آباد میں اے کیو آئی 139 بنگلورو میں 88 چنئی میں 108 اور حیدرآباد میں نسبتاً بہتر صورتحال کے ساتھ 81 ریکارڈ کیا گیا۔ جے پور میں اے کیو آئی 211 رہا جو خراب زمرے میں آتا ہے جبکہ لکھنؤ میں یہ 193 درج کیا گیا۔ ممبئی میں اے کیو آئی 118 پٹنہ میں 136 اور پونے میں 149 ریکارڈ کیا گیا جو معتدل فضائی معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ دہلی شدید سرد لہر کی زد میں بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں درجہ حرارت کم ہو کر تقریباً 3 سے 4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دن بھر اسی طرح کی سرد صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس سے ایک دن قبل بھی دہلی میں سرد صبح دیکھنے کو ملی تھی جب درجہ حرارت تقریباً 4 ڈگری سیلسیس تک گر گیا تھا۔ شدید سردی کے ساتھ شہر کے کئی حصوں میں گھنا کہرا چھایا رہا جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے اور آمد و رفت میں مشکلات پیش آئیں۔

دریں اثنا 77ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کی مشقیں کرتویہ پتھ پر جاری ہیں۔