دہلی کی ہوا پھر بہت خراب۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 435 تک پہنچ گیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2025
دہلی کی ہوا پھر بہت خراب۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 435 تک پہنچ گیا
دہلی کی ہوا پھر بہت خراب۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 435 تک پہنچ گیا

 



 نئی دہلی : دہلی کی حالت آج پھر صبح آنکھ کھلتے ہی پورا شہر دھند اور دھوئیں کی ملی جلی چادر میں لپٹا نظر آیا۔ اوسط AQI 381 رہا، جو صاف بتاتا ہے کہ ہوا “انتہائی خراب” والی کیفیت میں ہے، حالانکہ GRAP-IV جیسے سخت اقدامات پہلے سے نافذ ہیں۔

کچھ علاقوں میں تو حالت اور بگڑی ہوئی ہے۔
مثال کے طور پر باوانہ میں 435 تک پہنچ گیا، جو سیدھا سیدھا “شدید” کیٹیگری ہے۔ دوسری طرف Dwarka کا NSIT 313 پر تھا، یعنی نسبتاً بہتر، مگر پھر بھی صحت کے لیے نقصان دہ۔

انند وہار، چندنی چوک، آر کے پورم، پنجابی باغ… یوں لگ رہا ہے جیسے ہر طرف بھاری، زہریلا دھواں رکا ہوا ہو۔ انڈیا گیٹ اور کرتویہ پاتھ کے نظارے بھی وہی اداس، دھندلے شیشے جیسے ۔ جیسے دور کچھ بھی صاف دکھائی نہیں دیتا۔

حکومت نے GRAP کی گائیڈ لائنز تھوڑی تبدیل کی ہیں، تاکہ جو اقدامات پہلے “سِویئر” لیول پر ہوتے تھے، وہ اب ایک درجے پہلے ہی شروع کیے جا سکیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آفسز میں 50٪ اسٹاف، باقی لوگ گھر سے کام، اور مرکزی حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔

ایک طرف یہ سب چل رہا ہے اور دوسری طرف سیاسی الزام تراشیاں بھی گرم ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ اداروں نے آلودگی کے اصل نمبرز چھپائے تاکہ سخت پابندیاں نہ لگیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 500–700 والے لیول کو 300–400 بتایا جا رہا تھا۔