دہلی فساد:بی جے پی لیڈروں پر مقدمہ کے لئے سپریم کورٹ کی تین ماہ کی مہلت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-12-2021
دہلی فساد: سیاسی لیڈروں پر مقدمہ کے لئے سپریم کورٹ کی تین ماہ کی مہلت
دہلی فساد: سیاسی لیڈروں پر مقدمہ کے لئے سپریم کورٹ کی تین ماہ کی مہلت

 

 

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ وہ تین ماہ میں فیصلہ کرے کہ آیا 2020 میں دہلی فسادات کو بھڑکانے والی مبینہ نفرت انگیز تقاریر پر ایف آئی آر درج کی جائے گی یانہیں۔ عدالت آج ایک درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سمیت چار بی جے پی لیڈروں نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریریں کی ہیں اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

عرضی گزشتہ سال دہلی میں ہوئے تشدد کے تین متاثرین نے دائر کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے کپل مشرا، پرویش ورما اور ابھے ورما کے ساتھ ساتھ وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوائی نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ اس معاملے کی جلد اور زیادہ سے زیادہ تین ماہ کی مدت میں سماعت کرے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ہائی کورٹ ’کارروائی میں تاخیر‘ کر رہی ہے۔

متاثرین نے اسی دہلی ہائی کورٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس پر گزشتہ سال فروری میں فسادات کے چند دن بعد سماعت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا جائے۔ جسٹس ایس مرلی دھر اور تلونت سنگھ کی بنچ نے تشار مہتا سے بھی کہا کہ وہ پولیس کمشنر کو مشورہ دیں کہ وہ بی جے پی لیڈران انوراگ ٹھاکر، پرویش سنگھ ورما اور کپل مشرا کے مبینہ نفرت انگیز بیانات پر ایف آئی آر درج کریں۔ تاہم بعد میں اس معاملے کی سماعت ایک اور بنچ کرنے لگی ۔

ہائی کورٹ نے یہ حکم کپل مشرا کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دیا تھا۔ اس ویڈیو میں نظر آرہاتھا کہ کپل مشرا ایک پولیس افسر کے پاس کھڑے ہو کر دھمکی دے رہے ہیں۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وہ پولیس افسر سے کہتے ہیں، ’’میں یہ بات آپ سب (حامیوں) معرفت سے کہہ رہا ہوں، ہم ٹرمپ کے جانے تک پرامن طریقے سے جا رہے ہیں لیکن اس کے بعد ہم آپ کی بات نہیں سنیں گے اگر راستے خالی نہیںہوئے تو …. ٹھیک ہے؟ بتادیں کہ تب اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ہندوستان کے دورے پر آئے تھے ۔ دہلی انتخابات کے دوران بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بھی اشتعال انگیز نعرہ لگایا تھا۔

 اسی دہلی فسادات کے معاملے میں، عرضی گزاروں نے اب جانچ کے لیے دہلی کے باہر کے افسران کے ساتھ ایک آزاد ایس آئی ٹی کی تشکیل کی بھی مانگ کی ہے۔

 سینئر ایڈووکیٹ کالنن گونسا لویس نے کہاکہ ’عرضی گزار امید کھو رہے ہیں ۔ جامعہ کے طلباء کے لیے کیا انصاف ہے؟ دہلی فسادات کےمتاثرین کے لیے کیاانصاف ہے؟ طلباکو بے رحمی سے پیٹا گیا…. سر پھوڑ گیا۔ جسٹس راؤ اور گوائی نے کہاکہ ہم ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ رٹ پٹیشن کا جلد سے جلد فیصلہ کیا جائے…زیادہ سے زیادہ تین ماہ کی مدت میں۔

عدالت میں بات چیت کچھ اس انداز میں ہوئی  ۔

گونسالویس نے معاملہ پیش کیا ۔۔۔

معزز سپریم کورٹ نے ہمیں ایک سال 10 ماہ پہلے ہائی کورٹ واپس بھیجا تھا۔ 2 سال بعد جامعہ کا کیس شروع ہو رہا ہے۔ ہم امید کھو رہے ہیں۔

جسٹیس راؤ نے کہاکہ ’’ہم صرف ہائی کورٹ سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی جلد سماعت کرے اور اسے نمٹائے۔یہ واحد راحت ہے جو ہم دے سکتے ہیں۔

ڈاکٹر گونسالویس نے التجا کی "یہ آدھے گھنٹے کی بات ہے۔

آپ مجھے سپریم کورٹ میں آدھا گھنٹہ دیں۔، جسٹس راؤ نے جواب دیاکہ "معاملہ ہائی کورٹ میں بھیجے جانے کے بعد ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہم آپ کی تشویش کی تعریف کرتے ہیں۔گونسالویس نے کہ کہ ’’پھر اسے دوسرے بنچ کو واپس بھیج دیں۔ میں آپ کو صاف کہہ رہا ہوں کہ ہم اس پر یقین نہیں کرتے ہیں۔

 یہ کیسا انصاف ہے جامعہ کے طلباء کے لیے... یہ کیسا انصاف ہے دہلی کے فسادات کا؟

 اس کے بعد بنچ نے درج ذیل حکم کے ساتھ رٹ پٹیشن کو نمٹا دیا- "ہم آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت دائر کی گئی اس رٹ پٹیشن کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

شری کولن گونسالویس معروف سینئر ایڈووکیٹ نے عرض کیا کہ آرٹیکل 226 کے تحت رٹ پٹیشن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے تاہم اس عدالت نے ہائی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ رٹ پٹیشن کا جلد فیصلہ کرے۔ یہ رٹ پٹیشن دائر کرنا ضروری تھا کیونکہ ہائی کورٹ آرٹیکل 226 کے تحت رٹ پٹیشن پر غور نہیں کر رہی ہے۔  ہم ہائی کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ ترجیحی طور پر تین ماہ کی مدت میں رٹ پٹیشن کا جلد فیصلہ کرے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ڈرامائی پیش رفت شہری حقوق کے کارکن ہرش مندر کی جانب سے فروری 2020 میں دہلی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر ہوئی تھی۔ درخواست میں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما اور ابھے ورما جیسے سیاستدانوں کے خلاف مبینہ طور پر ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ اشتعال انگیز تقاریر کا مطالبہ کیا گیا۔

۔ 26 فروری 2020 کو، ڈاکٹر جسٹس ایس مرلیدھر کی سربراہی والی بنچ نے عدالت میں کپل مشرا کی تقاریر کی ویڈیوز چلائیں اور دہلی پولیس سے کہا کہ وہ ایک دن کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کرے۔

 اگلے دن دہلی پولیس نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے ایف آئی آر کے اندراج کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر حالات "سازگار" نہیں تھے۔ اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی والی بنچ نے کیس کی سماعت دو ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔ ۔

 درخواست گزار نے طویل التواء سے ناراض ہوکر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 4 مارچ 2020 کو، سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کا "جلد سے جلد" فیصلہ کرے، یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ "طویل التوا کا جواز نہیں تھا۔

 ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ستیہ مترا کے توسط سے دائر موجودہ عرضی میں، درخواست گزاروں نے عرض کیا کہ ان کا معاملہ 17 ستمبر 2020 کو حتمی دلائل کے لیے رکھا گیا تھا۔ تاہم، چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ جامعہ کیس کی سماعت کے بعد اسے دہلی فسادات کے معاملے میں لیا جائے گا۔ اس کے بعد معاملہ کئی تاریخوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا اور 23 اگست 2021 کے بعد معاملہ درج نہیں کیا گیا۔