دہلی فسادات:شاہ رخ پٹھان کو پناہ دینے کےمجرم کوجیل اورجرمانہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-12-2021
دہلی فسادات:شاہ رخ پٹھان کو پناہ دینے کےمجرم کوجیل اورجرمانہ
دہلی فسادات:شاہ رخ پٹھان کو پناہ دینے کےمجرم کوجیل اورجرمانہ

نئی دہلی: ایک مقامی عدالت نے دہلی فسادات کے دوران شاہ رخ پٹھان کو پناہ دینے کے مجرم کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کیا اور اسے جیل کی سزا سنائی۔ 2000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ پٹھان نے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران ایک پولیس اہلکار پر بندوق تانی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے کلیم احمد کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 216 کے تحت مجرم قرار دیا۔ اس وقت اس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو قبول کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ عدالت نے اسے مجرم قرار دیا۔