دہلی فسادات: یواے پی اے معاملے میں ضمنی چارج شیٹ داخل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-03-2022
دہلی فسادات:  یواے پی اے معاملے میں ضمنی چارج شیٹ داخل
دہلی فسادات: یواے پی اے معاملے میں ضمنی چارج شیٹ داخل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی پولیس نے2020 کے دہلی فسادات کے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت متعدد لوگوں کے خلاف مقدمات میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

 نئی چارج شیٹ کرکڑڈوما کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کے سامنے داخل کی گئی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امیت پرساد نے انکشاف کیا کہ یہ چارج شیٹ بنیادی طور پر فروری 2020 میں تشدد سے قبل فسادات کو بھڑکانے والوں کے ذریعہ منعقد کی گئی میٹنگوں سے متعلق ہے۔

 پرساد نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں پر تیزاب پھینکنے کے نتائج اور ملزم آصف اقبال تنہا کی آواز کے نمونے آچکے ہیں۔

دہلی پولیس نے نومبر 2020 میں عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کے خلاف یو اے پی اے(UAPA) معاملے میں پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس کے فوراً بعد دہلی کی ایک عدالت نے اس کا نوٹس لیا۔

دہلی پولیس کیس کے مطابق، دہلی فسادات ملزمان کی طرف سے رچی گئی ایک منصوبہ بند سازش کا نتیجہ تھا۔ یہ الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے اس حد تک گڑبڑ پیدا کرنے کی کوشش کی کہ غیرمعمولی طور پرامن و امان میں خلل پیدا ہو۔

خیال رہے کہ دہلی کی ایک عدالت خالد، امام اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کر رہی ہے۔