دہلی دھماکہ: کار کا مالک محمد سلمان حراست میں

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2025
دہلی لال قلعہ دھماکہ: کار کے مالک محمد سلمان کو حراست میں لے لیا گیا، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی
دہلی لال قلعہ دھماکہ: کار کے مالک محمد سلمان کو حراست میں لے لیا گیا، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

 



 نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کی شام لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک چلتی ہوئی کار میں ہوئے زوردار دھماکے کی تحقیقات میں پولیس نے گاڑی کے مالک کی شناخت کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جس سفید ہنڈائی i20 کار میں دھماکہ ہوا، وہ ہریانہ کے گڑگاؤں کے رہائشی محمد سلمان کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ گڑگاؤں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں محمد سلمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ سلمان نے بتایا کہ اس نے یہ کار اوکھلا کے ایک شخص، دیویندر، کو بیچ دی تھی، جس نے بعد میں یہ گاڑی امبالہ میں کسی اور کو فروخت کر دی۔ پولیس اب اس چین میں شامل دیگر افراد کا سراغ لگا رہی ہے۔

اس طاقتور دھماکے میں اب تک 9 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 20 سے زائد لوگ زخمی ہیں۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، لیکن دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل این جے پی اسپتال میں غم و غصہ اور افرا تفری کا ماحول

دھماکے کے بعد لوک نایک جے پرکاش نارائن (LNJP) اسپتال میں غم، بے چینی اور بدانتظامی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر اطلاع کی کمی اور cبدانتظامی کے الزامات لگائے۔ کئی لوگوں نے شکایت کی کہ انہیں زخمیوں کی حالت جاننے کے لیے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

شاہدرہ کے رہائشی سدھیر شرما نے بتایا کہ ان کا بیٹا انکُش شرما شدید زخمی ہے اور آئی سی یو میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ ذیشان انصاری، جن کے بہنوئی داؤد زخمی ہیں، نے کہا، "انہوں نے دھماکے کے فوراً بعد مجھے فون کیا تھا۔ ہم فوراً یہاں پہنچے، لیکن ابھی تک ہمیں ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔" آٹو رکشہ ڈرائیور سمیر خان کے کزن محمد دانش نے بھی اسپتال میں cبدانتظامی کی شکایت کی۔ ایک بزرگ شخص کو تو پولیس اور گارڈز سے بحث کے بعد ہی اپنے زخمی بیٹے کو دیکھنے کی اجازت ملی۔