نئی دہلی
دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری بیان میں کہی گئی۔
منگل کو دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں دہلی کے رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں اور ان کے اہلِ خانہ کے صحت تحفظ کے لیے "دہلی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز ہیلتھ اسکیم" کی منظوری دے دی گئی۔
اس اسکیم سے تقریباً 2.70 لاکھ رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جس کے تحت تقریباً 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔اس منصوبے کے تحت مزدوروں کے سالانہ طبی معائنے سمیت مختلف صحت سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔