نئی دہلی: بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی مل گئی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
نئی دہلی: بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی مل گئی اجازت
نئی دہلی: بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی مل گئی اجازت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ اب لوگ میٹرو اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور کلسٹر بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔

گوپال رائے نے پیر کو بتایا کہ آج سے ڈی ٹی سی بس میں 17 اور میٹرو میں 30 مسافر کھڑے ہو کر سفر کر رہے ہیں اس سے پہلے اب تک صرف سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی خدمات کے تحت ایک ہزار سی این جی بسیں کرائے پر لی گئی ہیں۔ ان بسوں میں ڈی ٹی سی کی سہولت ہوگی اور ان پر 'ماحولیات بس سروس' لکھا ہوگا۔

وزیر ماحولیات نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں تاکہ گاڑیوں کی آلودگی کو کم کیا جاسکے۔

وزیر ماحولیات نے بتایا کہ گاڑی کے پی یو سی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب تک چار ہزار سے زائد لوگوں کے چالان کاٹے جا چکے ہیں۔

حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل سخت اقدامات کر رہی ہے۔