دہلی: بیٹی پر تیزاب پھینکنے کی سازش کے الزام میں باپ گرفتار

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 31-10-2025
دہلی: بیٹی پر تیزاب پھینکنے کی سازش کے الزام میں باپ گرفتار
دہلی: بیٹی پر تیزاب پھینکنے کی سازش کے الزام میں باپ گرفتار

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی پولیس نے عقيل خان کو، جو اس وقت تہار جیل میں ایک عصمت دری کے مقدمے میں قید ہے، اپنی 20 سالہ بیٹی پر مبینہ "تیزاب حملے" کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار ظاہر کیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ "تیزاب حملہ" دراصل ایک منصوبہ بند ڈرامہ تھا تاکہ ان دو افراد کو پھنسانے کی کوشش کی جائے جن میں ایک خاتون کا شوہر اور دوسری خاتون کے دو بیٹے شامل ہیں  ان دونوں خواتین نے عقيل خان کے خلاف عصمت دری اور تیزاب پھینکنے کی شکایت درج کرائی تھی۔پولیس بیان کے مطابق،عقيل کو دو روز قبل بھلسوا ڈیری تھانے کی پولیس نے عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بعد میں اسے تہار جیل میں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ جمعرات کے روز، عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد شمال مغربی ضلع کے بھارت نگر تھانے کی ٹیم تہار جیل پہنچی اور پوچھ گچھ کے بعد اسے مزید ثبوتوں کی بنیاد پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔ دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر برائے لاء اینڈ آرڈر رویندر یادو نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم کو عقيل خان کی بیٹی کی شکایت میں تضادات کی وجہ سے شبہ ہوا کہ یہ واقعہ حقیقی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں حملے کی خبر ملی، ہم نے فوراً مقدمہ درج کر لیا۔ لیکن تفتیش کے دوران کئی تضادات سامنے آئے۔ ہمیں معلوم ہوا کہ کہانی جھوٹی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہوا کہ جس شخص پر الزام لگایا گیا، وہ موقعِ واردات پر موجود ہی نہیں تھا۔ اس کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کے والد پر پہلے سے ہی چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کا مقدمہ درج ہے۔ شوہر کو پھنسانے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ مزید تفتیش میں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور کال ریکارڈز کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ جتندر، جس کا نام حملہ آوروں میں شامل کیا گیا تھا، واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھا۔
جتندر وہی شخص ہے جس کی اہلیہ نے عقيل خان کے خلاف عصمت دری اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جتندر کی اہلیہ نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر بے قصور ہے۔ اس لڑکی، اس کے والد اور اس کے پورے خاندان نے مل کر جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے۔ میں نے عقيل خان کے خلاف بھلسوا تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس سے بچنے کے لیے اس نے اپنی بیٹی کو استعمال کر کے میرے شوہر کو پھنسانے کی سازش کی۔ جب یہ (مبینہ) حملہ ہوا تو میرا شوہر کروَل باغ میں ڈیوٹی پر تھا۔
پولیس کے مطابق، باقی دو افراد  ارمٰان اور ایشان  جن کے نام عقيل خان کی بیٹی نے حملہ آوروں کے طور پر بتائے، وہ دراصل اس کے رشتے دار ہیں۔ سن 2018 میں انہی دونوں کی ماں شبنم نے عقيل خان پر جنسی تشدد اور تیزاب حملے کا الزام لگایا تھا۔ابتدائی تفتیش سے پولیس کو معلوم ہوا کہ خاتون پر دراصل تیزاب نہیں پھینکا گیا تھا بلکہ اس نے خود گھر میں موجود ٹوائلٹ کلینر اپنے ہاتھوں پر ڈالا اور اس کے بعد جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا۔