دہلی: ووٹر فہرست نظرثانی کی مدت میں توسیع

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2026
دہلی: ووٹر فہرست نظرثانی کی مدت میں توسیع
دہلی: ووٹر فہرست نظرثانی کی مدت میں توسیع

 



نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے دہلی میں ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کی مدت میں بدھ کے روز توسیع کر دی ہے۔ اب قومی راجدھانی کی حتمی ووٹر فہرست 19 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھے گئے ایک خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹر فہرست کا مسودہ اب 5 اگست کے بجائے 17 اگست کو جاری کیا جائے گا۔

اسی طرح گھر گھر جا کر ووٹروں کی تصدیق کا عمل بھی اب 29 جولائی کے بجائے 8 اگست تک جاری رہے گا۔ دہلی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے، جس کا آغاز 14 مئی کو ہوا تھا۔ تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ کو چھوڑ کر پورے ملک میں ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ماضی میں بھی مختلف وجوہات کی بنا پر خصوصی جامع نظرثانی کے شیڈول میں متعدد بار تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔