دہلی دھماکہ: پولیس نے یو اے پی اے اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2025
دہلی دھماکہ: پولیس نے یو اے پی اے اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا
دہلی دھماکہ: پولیس نے یو اے پی اے اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

 



 نئی دہلی: دہلی پولیس نے شہر میں تاریخی لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکے کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)، ایکسپلوسیو ایکٹ اور بھارتیہ نیایا سنہیتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ’’کوٹوالی پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے کی دفعات 16 اور 18، ایکسپلوسیو ایکٹ اور بی این ایس کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘‘اس دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی شام تقریباً سات بجے دہلی کے لال قلعہ کے قریب سُبھاش مارگ ٹریفک سگنل پر ایک ہنڈائی آئی 20 کار میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں راہگیروں کو چوٹیں آئیں اور کئی گاڑیاں نقصان کا شکار ہوئیں۔

انہوں نے کہا، ’’ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے 10 منٹ کے اندر دہلی کرائم برانچ اور دہلی اسپیشل برانچ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ میں نے دہلی پولیس کمشنر اور اسپیشل برانچ کے انچارج سے بات کی ہے، دونوں موقع پر موجود ہیں۔ ہم تمام پہلوؤں سے جانچ کر رہے ہیں اور مکمل تحقیقات کے بعد عوام کو نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔‘‘

دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچا نے بتایا کہ شام تقریباً 6:52 بجے ایک آہستہ چلنے والی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی تھی، جس میں دھماکہ ہوا اور اس کے نتیجے میں آس پاس کی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔انہوں نے کہا، ’’تمام ایجنسیاں بشمول ایف ایس ایل اور این آئی اے موقع پر موجود ہیں۔ کچھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کچھ زخمی ہیں۔ صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔‘‘

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے دھماکے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے بات چیت کی۔لوک نایک جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت اب مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا، ’’پندرہ افراد کو ایل این جے پی اسپتال لایا گیا، جن میں سے آٹھ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے، جبکہ ایک کی حالت مستحکم ہے۔‘‘

جانچ کے بعد

۔ فورینزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے حاصل کیے گئے نمونے لیبارٹری میں بھیجے جائیں گے اور جانچ کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہا جا سکے گا۔ایف ایس ایل کے افسر محمد واحد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "نمونے لیبارٹری میں لے جائے جائیں گے، اس کے بعد ہی ہم کوئی تصدیق کر سکیں گے… ہر چیز جانچ کے بعد ہی واضح ہو گی۔"دھماکے میں کم از کم آٹھ لوگوں کی جان گئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہگے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی شام سات بجے دہلی کے لال قلعے کے قریب سوبھاش مارگ ٹریفک سگنل پر ایک ہنڈائی آئی 20 کار میں دھماکہ ہوا، جس سے کچھ راہگیر زخمی ہوئے اور چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی کرائم برانچ اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں اطلاع ملنے کے 10 منٹ کے اندر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ادھر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اپنے کابینی ساتھی آشیش سود کے ساتھ قومی دارالحکومت کے ایل این جے پی اسپتال پہنچیں، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ریکھا گپتا نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا، "ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا اور زخمی شہریوں سے ملاقات کی، ان کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا، "افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو، اور تمام ضروری طبی سہولیات فوراً اور مکمل مستعدی سے فراہم کی جائیں۔"

ریکھا گپتا نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دہلی کے عوام سے افواہوں سے گریز اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا، "لال قلعے کے قریب کار دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس، این ایس جی، این آئی اے اور ایف ایس ایل کی ٹیمیں مل کر پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہیں۔ میں دہلی کے تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ افواہوں سے دور رہیں اور امن و سکون برقرار رکھیں۔ براہ کرم صرف پولیس اور انتظامیہ کی جاری کردہ سرکاری معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔"