دہلی بلاسٹ کیس میں بڑا انکشاف

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-11-2025
دہلی بلاسٹ کیس میں بڑا انکشاف
دہلی بلاسٹ کیس میں بڑا انکشاف

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی کے لال قلعہ بلاسٹ کیس کی جانچ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ دہشت گرد ڈاکٹر مزمل نے جانچ ایجنسی کے سامنے قبول کیا ہے کہ اُس نے سال 2023 میں دہلی اور کئی دیگر شہروں میں دھماکوں کی سازش رچی تھی۔ وہ دو برس سے دھماکوں کے لیے بارودی مواد، ریموٹ اور دیگر آلات کا انتظام کر رہا تھا۔ امونیم نائٹریٹ اور یوریا خریدنے کی ذمہ داری مزمل کے سپرد تھی۔
مزمل نے گروگرام اور نُوح سے 26 کوئنٹل  این پی کے کھاد خریدی تھی۔ اس کھاد کو بارودی مواد میں تبدیل کرنے کی ذمہ داری ڈاکٹر عمر محمد کو دی گئی تھی۔ ڈاکٹر عمر محمد ہی کو دھماکوں کے لیے کیمیکل، ریموٹ اور دیگر ڈیوائسز کا انتظام کرنا تھا۔
دھماکوں کے لیے سیلف فنڈنگ، جمع کیے گئے 26 لاکھ روپے
دہشت گرد ڈاکٹر مزمل نے بتایا کہ دھماکوں کے لیے بم تیار کرنے کی ذمہ داری سب میں بانٹی گئی تھی۔ ہر شخص اپنے اپنے سطح پر بم بنانے کے سامان کا انتظام کر رہا تھا۔ بارودی مواد تیار کرنے کے لیے اُس نے تین لاکھ روپے میں این پی کے کھاد خریدی تھی۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ دھماکوں کے لیے سیلف فنڈنگ کی گئی تھی۔
ڈاکٹر مزمل نے 5 لاکھ روپے دئیے،
ڈاکٹر عادل احمد راتھر نے 8 لاکھ روپے،
ڈاکٹر مُظفر احمد راتھر نے 6 لاکھ روپے،
ڈاکٹر عمر نے 2 لاکھ روپے،
اور ڈاکٹر شاہینہ شاہد نے 5 لاکھ روپے دئیے۔
کل 26 لاکھ روپے نقد جمع کرکے ڈاکٹر عمر کو دیے گئے تھے۔