دہلی حملہ کیس: میگھالیہ کے وزیر اعلی نے سخت کارروائی کا کیا مطالبہ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-05-2026
دہلی حملہ کیس: میگھالیہ کے وزیر اعلی نے سخت کارروائی کا کیا مطالبہ
دہلی حملہ کیس: میگھالیہ کے وزیر اعلی نے سخت کارروائی کا کیا مطالبہ

 



نئی دہلی
میگھالیہ کے وزیرِ اعلیٰ کونراڈ کے سنگما نے دہلی میں شمال مشرق کی ایک خاتون پر مبینہ حملے کے معاملے پر منگل کو تشویش ظاہر کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے آسام کی خاتون کے مبینہ جسمانی اور نسلی ہراسانی کے واقعے کی مذمت کی۔
سنگما نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بار بار ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کے واقعات کو الگ تھلگ واقعات کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ ایسے معاملات میں قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔
دہلی پولیس کے مطابق، یہاں نہرو پلیس میں 10 مئی کی صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے ایک ہوٹل کے باہر چائے کے اسٹال کے قریب دو خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے چھیڑ چھاڑ اور حملہ کیا۔ ان میں ایک خاتون آسام کی جبکہ دوسری بہار کی رہنے والی ہے۔دہلی پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ملوث چاروں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سنگما نے حکام سے اپیل کی کہ اس واقعے میں شامل افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے شمال مشرقی لوگوں کی سلامتی اور وقار کو یقینی بنایا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ شمال مشرق کے لوگوں کے خلاف نسلی امتیاز اور تشدد کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس سے سختی کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے۔