دہلی
اسپائس جیٹ کی ایک پرواز میں مبینہ طور پر انجن میں خرابی کی اطلاع ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں مجموعی طور پر 150 مسافر سوار تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پائلٹ نے فوری طور پر دہلی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹیک آف کے فوراً بعد بڑا بحران
لیہ جا رہی اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 121 کو منگل (24 فروری 2026) کی صبح انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے احتیاطی تدبیر کے طور پر طیارے کا رخ واپس موڑنے کا فیصلہ کیا۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر فل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔ تاہم، طیارہ بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔