فضائی آلودگی: سپریم کورٹ نے اسکولوں کا نوٹس لیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-11-2025
فضائی آلودگی: سپریم کورٹ نے اسکولوں کا نوٹس لیا
فضائی آلودگی: سپریم کورٹ نے اسکولوں کا نوٹس لیا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ملک کی راجدھانی دہلی شدید آلودگی کی مار سے پریشان ہے۔ اسی دوران ایس آئی آر معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آلودگی پر اہم حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے ہوا میں پھیل چکے زہریلے دھوئیں کے سبب اسکولوں کو بند کیے جانے کے معاملے میں وزارتِ تعلیم کے ڈائریکٹر کو طلب کیا ہے۔
اُدھر آلودگی کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے وکیل راکش دویدی کی عدالت میں طبیعت بگڑ گئی۔ انہوں نے ایس آئی آر کی سماعت چھوڑنے کی اجازت مانگی اور کہا کہ انہیں ورچوئل پیشی کی اجازت دی جائے۔ سماعت کے دوران سی جے آئی نے کہا کہ دن میں آلودگی بہت زیادہ ہوتا ہے اس لیے میں شام کو ٹہلنے جاتا ہوں۔ اس پر عدالت میں موجود کپِل سبل نے کہا کہ شام کو بھی اے کیو آئی400 سے 450 رہتا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے۔
کسی کو بھی صحت سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے : سی جے آئی
سی جے آئی نے کہا کہ کسی کو بھی صحت کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سابق جج کو حال ہی میں فالج  ہوا ہے۔ صحت کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے راکش دویدی کو عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔ دویدی نے کہا کہ انہیں سانس اور کَنجیشن کی پریشانی ہو رہی ہے۔ کپِل سبل نے کہا کہ ہاں، اس عمر میں ہم اس زہریلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں، اے کیو آئیبہت زیادہ ہے۔
بار کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کروں گا :  چیف جسٹس
چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ اگر وہ ورچوئل پیشی کے معاملے میں کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو وہ سب سے پہلے بار کو اعتماد میں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بار کی پریشانیوں سے واقف ہیں۔ اگر ہمیں کوئی تجویز ملتی ہے تو ہم ضرور قدم اٹھائیں گے۔ میں شام کو عہدیداروں سے ملاقات کر کے اس بارے میں کچھ کروں گا۔
سینئر ایڈووکیٹ راکش دویدی نے کہا کہ خاص طور پر 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے فکر ضروری ہے۔ اس پر سبل نے کہا کہ جج صاحبان اس حق سے بھی اوپر ہیں۔ سی جے آئی نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔
ہماری لڑائی کس بارے میں تھی؟  کپِل سبل
ایس آئی آر معاملے کی بحث کے دوران کپِل سبل نے کہا کہ آپ جو فیصلہ لیں گے، وہ ہندوستان میں جمہوریت کا مستقبل طے کرے گا۔ آزادی سے پہلے کے وقت پر غور کیجیے، ہماری لڑائی صرف سیاسی آزادی کے لیے نہیں تھی بلکہ مساوات اور آفاقی حقِ رائے دہی کے لیے تھی۔ انتخابی کمیشن نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔