پالگھر میں عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 15

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2025
پالگھر میں عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 15
پالگھر میں عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 15

 



پال گھر (مہاراشٹر) [ہند]، 28 اگست(ANI): پال گھر میں عمارت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے جبکہ 9 افراد زخمی ہیں۔ دو رہائشی لاپتہ ہیں اور انہیں تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حکام نے جمعرات کو بتایا کہ رامابائی اپارٹمنٹ، جو کہ چار منزلہ عمارت تھی، پال گھر ضلع کے ویرار ایسٹ علاقے میں منگل کی رات دیر گئے گر گئی۔وسئی ویرار میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سنجے ہِروڑے نے صحافیوں کو بتایا،15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نو افراد زخمی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ یہاں کے رہائشی بتا رہے ہیں کہ دو افراد لاپتہ ہیں اور انہیں ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق، وسئی ویرار پولیس نے جمعرات کو اس عمارت کے بلڈر کو گرفتار کر لیا ہے جو منگل کی رات گری تھی۔ بلڈر کی شناخت 50 سالہ نیلے سانے کے طور پر کی گئی ہے جسے ایم آر ٹی پی ایکٹ (مہاراشٹر ریجنل ٹاؤن پلاننگ ایکٹ) کی دفعات 52، 53، 54 اور بی این ایس کی دفعہ 105 کے تحت مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا،وسئی ویرار پولیس نے اس بلڈر کو گرفتار کر لیا ہے جس نے یہ عمارت بنائی تھی۔ ملزم کو اقدامِ قتل اور غفلت سمیت مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ بلڈر کی شناخت 50 سالہ نیلے سانے کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی دستی اور کتوں کی مدد سے کی گئی تلاش میں 4 افراد کو ملبے سے نکالا گیا؛ ایک کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ تین کو زندہ بچا لیا گیا۔ افسوسناک طور پر ایک سالہ بچہ اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔این ڈی آر ایف کے ڈپٹی کمانڈر پرمود سنگھ کے مطابق،این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچیں ،ایک ممبئی سے اور ایک پال گھر سے۔ جیسے ہی رات 12 بجے اطلاع ملی، قریبی ٹیم فوراً روانہ ہو گئی۔

ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ، مقامی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہجوم پر قابو پانے کے لیے بیریکیڈز لگا دیے گئے ہیں اور قریبی عمارتوں کی ساختی مضبوطی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر قریبی عمارتوں کے کئی رہائشیوں کو عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ حادثہ رات تقریباً 12 بجے پیش آیا جب عمارت کا پچھلا حصہ ایک قریبی چال پر گر گیا اور کئی رہائشی ملبے میں دب گئے۔بچائے گئے افراد کا علاج ویرار اور نالا سوپارا کے اسپتالوں میں جاری ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام اب بھی ملبے میں پھنسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں اور حادثے کی وجوہات کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔