دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر حادثہ، 2 افراد ہلاک

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-02-2026
دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر حادثہ، 2 افراد ہلاک
دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر حادثہ، 2 افراد ہلاک

 



نئی دہلی
جمعرات کی صبح دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر غازی پور ٹول پلازہ کے قریب ایک کار کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ لکشمی نگر فائر اسٹیشن کے اسٹیشن آفیسر راج ویر سنگھ باگھیل نے بتایا كہ ہمیں صبح 7:05 بجے غازی پور ایم سی ڈی ٹول کے قریب حادثے کی اطلاع ملی۔ ہم موقع پر پہنچے اور کار میں سے دو افراد کو باہر نکالا۔ ہماری آمد سے قبل تین افراد، جن میں دو بچے اور ڈرائیور شامل تھے، کو اسپتال پہنچایا جا چکا تھا۔ کار کے اندر اس کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا كہ حادثے کے وقت کار میں کل پانچ افراد موجود تھے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔
پولیس نے بتایا كہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اس سے قبل پیر کی رات دیر گئے میرٹھ-دہلی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔
نوئیڈا کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس  منیشا سنگھ نے بتایا کہ ایک ٹرک اور دوسری گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ جب راہگیروں اور دیگر ٹرک ڈرائیوروں نے حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کی مدد کے لیے آگے بڑھے، تو ایک اور تیز رفتار گاڑی نے آ کر انہیں ٹکر مار دی۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں اور اس مہلک حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
 اے ڈی سی پی نے بتایا كہ 9 فروری کی رات تقریباً 11 بجے ہمیں اطلاع ملی کہ ایک ٹرک کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی ہے۔ جب دیگر ٹرک ڈرائیور ڈرائیور کو بچانے کے لیے پہنچے، تو ایک اور تیز رفتار گاڑی نے ان لوگوں کو کچل دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، بعد میں ان میں سے دو کی موت ہو گئی۔ ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔