دانش صدیقی اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-07-2021
جامعہ ملیہ قبرستان
جامعہ ملیہ قبرستان

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

افغانستان میں طالبان کی بربریت کا شکار ہوئے ہندوستانی فوٹو گرافر دانش صدیقی کو اتوار کی شب اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

اتوار کی شام کابل سے ان کی جسد خاکی وطن لا ئی گئی تھی ۔شام گئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب غفار منزل میں ان کی رہائش گاہ پر سینکڑوں افرادکی بھیڑ اکٹھی ہوگئی تھی۔جو شام چھ بجے جسد خاکی آنے کی خبر کےسبب تھی۔ مگر ایر پورٹ سے دانش صدیقی کی جسد خاکی رات نو بجے جامعہ نگر پہنچی۔

دانش صدیقی کی جسد خاکی کی ایک جھلک پانے کے لئے سینکڑوں افراد کی بھیڑ تھی۔ پورے علاقہ میں مایوسی اور افسردگی کا عالم ہے۔ لوگ ان کی باتیں کررہے ہیں اور انہیں یاد کررہے ہیں۔

غفار منزل میں ان کی جسد خاکی کو ایمبولینس سے اتارا گیا تھا جو کہ ایک تابوت میں تھی۔

اس کے بعد جسد خاکی کو اہل خاندان کے لئے گھر میں لیجایا گیا تھا۔ جہاں ان کی آخری جھلک پانے کے لئے اہل خاندان بے چین تھے۔

غفار منزل سے رات ساڑھے نو بجے دانش صدیقی کا جنازہ دوبارہ گھر سے آخری سفر کے لئے نکلا۔

جنازہ جامعہ قبرستان کی جانب چلا۔جو کہ ایمبولینس میں تھا۔ جس کے ساتھ سینکڑوں افراد چل رہے تھے۔

جامعہ ملیہ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

لوگوں کے چہرے اترے ہوئے تھے اور آنکھوں میں اداسی تھی۔ بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔ دانش صدیقی کے قریبی دوست اور جامعہ ملیہ کے متعدد طلبہ بھی آخری دیدار کے لئے آئے تھے۔

دانش صدیقی کی موت نے ملک بھر میں مایوسی کی لہر دوڑا دی تھی۔طالبان کے خوفناک چہرے نے ایک بار پھر ہر کسی کو فکر مند کردیا ہے جنہوں نے ایک معصوم انسان کی جان لے لی۔

 

:مزید پڑھیں

* دانش کی موت :اقوام متحدہ نے کی مذمت۔ ’وحشی’ طالبان نے کیا افسوس

* دانش صدیقی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ایک روشن چراغ تھا

ایک  تھا دانش *