وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت کو کورونا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت
وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت

 

 

جے پور ،

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کورونا پازیٹو پائےگئے ہیں۔

یہ اطلاع خود مسٹر گہلوت نے ٹویٹ کرکے دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ ٹیسٹ کروانے پر جمعرات کو ان کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے،تاہم ان میں کسی طرح کی علامات نہیں ہیں اور وہ ٹھیک محسوس کررہے ہیں۔ 

گہلوت نے کہا کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آئیسولیشن میں رہ کر ہی کام کاج جاری رکھیں گے۔

(ایجنسی ان پٹ)