کورونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا، 23285نئے کیسز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2021
کورونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا
کورونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا

 

 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں اچانک آئی تیزی کے درمیان جمعہ کے روز ایکٹیو کیسز کی تعداد میں  تقریبا دوگنی رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8011 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ آج اچانک تقریبا د وگنی رفتار سے ملک کی 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ کی اطلاعات ہیں۔

اسی عرصے کے دوران میں کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر100 سے بڑھ 117 ہو گئی ہے۔ جمعرات کو یہ تعداد 126 بدھ کے روز 133، منگل ، پیرکو97 ،97 ، اتوار کو 100 ، ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 تھی۔

دوسری جانب کورونا کی اس نئی لہر سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے کورونا کیسز میں آنے والی اچانک تیزی کے پیش نظر سب سے زیادہ متاثر ضلع ناگپور میں 15 مارچ سے 21 مارچ تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے ضلع جلگاؤں میں بھی آج سے تین دن کا جنتا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے کہاہے کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن امتحان کے چند روز کے لئے ملتوی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ کی صحت سے متعلق تشویش کے مدنظر کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کی صحیح تاریخ کا آج اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ امتحان 14 مارچ کے بعد آٹھ دن کے اندر اندر منعقد ہوں گے۔انہوں نے طلبہ اور امتحان منعقد کرنے والے عملے کی سلامتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

غور طلب ہے کہ کورونا کی اس دوسری لہر میں دس سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں سے آٹھ مہاراشٹر میں ہیں۔ مہاراشٹر کے بعد پنجاب میں بھی کورونا کیسز تشویش ناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ ماہرین میں ملک میں کورونا کیسز کے اضافے کو کورونا کی دوسری لہر قرار دیا ہے۔

دوسری جانب مرکزی وزارت صحت نے مہاراشٹر میں کیسز کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور ریاستی  حکومت براہ کرم کسی بھی قسم کی لا پرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔