پون پترہنومان کے مقام پیدائش پرتنازعہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2022
ہںومان جی کے مقام پیدائش پرتنازعہ
ہںومان جی کے مقام پیدائش پرتنازعہ

 

 

ممبئی: 'پون پتر' ہنومان کی جائے پیدائش کو لے کر تنازعہ ہے۔ کرناٹک کے ایک مہنت نے مہاراشٹر کے ناسک کے ترمبکیشور کے انجنیری میں ہنومان کی پیدائش پر سوال اٹھایا ہے۔ ان مہنت گووندانند سرسوتی مہاراج کا دعویٰ ہے کہ ہنومان جی کی پیدائش انجنیری میں نہیں، کشکندا میں ہوئی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشکندا پہاڑ کرناٹک میں ہے۔ کشکندھا کے مہنت گووندانند مہاراج نے والمیکی رامائن سمیت کئی ویدوں اور پرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہنومان جی کی پیدائش کوہ کشکندا پر ہوئی تھی۔

گووندانند مہاراج نے کہا، 'ہمیں ایسی بیداری لانی چاہیے۔ تمام ہندو اکٹھے ہوں اور ہندوستان میں ہنومان جی کے بارے میں ایک بات بولیں۔ کچھ لوگ ہنومان کی جائے پیدائش کے تنازع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ہنومان مندر کی بات نہیں کر رہے، ہم ہنومان کی جائے پیدائش کی بات کر رہے ہیں۔

سوروپانند جی مہاراج اور مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ کشکندا کا پمپک علاقہ ہنومان جی کی جائے پیدائش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مہنت گووندانند مہاراج ناسک کے ترمبکیشور آئے ہیں اور اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے انہوں نے ترمبکیشور کے سوامی اور سنتوں کو بحث کا چیلنج دیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کل یعنی 31 مئی کو ترمبکیشور (ناسک دھرم سنسد) میں ایک بحث ہے۔ ترمبکیشور کے مہنت انیکیت شاستری مہاراج آنجنری میں ہنومان جی کی پیدائش کا ثبوت دیں گے۔