جموں میں دہشت گرانہ حملے کی سازش ناکام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2021
پولیس نے کی سازش ناکام
پولیس نے کی سازش ناکام

 

جموں ۔ پلوامہ حملے کے دو سال پورے ہونے پر کل جموں میں ایک بڑے دہشت گردانہ کارروائی کو بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔جبکہ پولیس نےنے کشمیری طالب علم کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جموں رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ الگ الگ آپریشن میں چھ پستول اور پندرہ دھماکہ خیز جھڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اس طالب علم کا نام سہیل بشیر شاہ ہے۔جو چندی گڑھ کے ایک کالج سے نرسنگ کا کورس کررہا ہے۔اس کا تعلق بھی پلوامہ سے ہے اس کو اس سازش کو انجام دینے کا کام پاکستان کے دہشت گرد گروپ البدرکے ایجنٹ نے دیا تھا۔اس کے ایک ساتھی قاضی وسیم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کو سہیل بشیر شاہ کے ارادے کا علم تھا۔انہیں حملے کےلئے چار نشانہ دئیے گئے تھے۔